نئے کووڈ کیسوں میں اضافے پر چیف منسٹرس کیساتھ کل تبادلۂ خیال
نئی دہلی : ہندوستان میں یکایک کورونا وائرس کے نئے کیسوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ۔ اس کے پیش نظر وزیراعظم نریندر مودی نے تمام چیف منسٹروں کے ساتھ میٹنگ طلب کی ہے ۔ یہ ورچول میٹنگ چہارشنبہ 17 مارچ کو دوپہر 12:30 بجے منعقد ہوگی ۔ یہ فیصلہ 85 دنوں میں آج پیر کو 26,291 نئے کووڈ کیسوں کے تناظر میں کیا گیاہے ۔ رواں سال کے اوائل کورونا کے معاملے تقریباً 10,000 فی یوم تک گھٹ گئے تھے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 118 کورونا اموات کے ساتھ مجموعی جانی نقصان 1,58,725 تک بڑھ گیا ہے ۔ مہاراشٹرا ، پنجاب ، کرناٹک ، گجرات اور ٹاملناڈو وہ ریاستیں ہیں جہاں حالیہ چند دنوں سے کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہوچلا ہے ۔ گزشتہ سال سے شمار کریں تو مہاراشٹرا بدترین متاثرہ ریاست ہے جہاں تازہ کیسوں کا 63 فیصد حصہ ہے ۔ وزیراعظم مودی گزشتہ ایک سال کے دوران کئی مرتبہ وزرائے اعلیٰ کے ساتھ کورونا کی صورتحال پر اجلاس منعقد کرچکے ہیں۔ اس طرح کی آخری میٹنگ جنوری میں ویکسین کی لانچنگ کے موقع پر ہوئی تھی ۔


اپنی رائے یہاں لکھیں