کورونا کے خطرے کے پیش نظر حرمین شریفین میں ماسک اور سماجی فاصلے کی پابندی دوبارہ نافذ

0 19

سعودی عرب میں کورونا وائرس کو لے کر ایک مرتبہ پھر الرٹ جاری کردیا گیا ہے اور ساتھ ہی متعدد حفاظتی اقدامات کو دوبارہ سے لازمی قراردیا گیا ہے ، جن میں ماسک پہننا اور سماجی فاصلہ پر عمل کرنا شامل ہے ۔ بتادیں کہ سعودی عرب میں یہ اقدامات ایسے وقت اٹھائے گئے ہیں جب دنیا بھر میں کورونا کے نئی ویریئنٹ ‘اومیکران’ سے متاثر افراد کی تعداد میں روز بروز اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے ۔نیز سعودی عرب میں سبھی مساجد بشمول حرمین شریفین میں آنے والے افراد کیلئے کورونا ایس او پیز کی پابندی ضروری قرار دی گی ہے ۔ العربیہ اردو کی ایک رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے کیسز بڑھ رہے ہیں اور وائرس کے نئے ویریئنٹ اومیکران کا خطرہ بھی ہے ، جس کے پیش نظرمساجد میں آنے والوں کو چاہئے کہ وہ کورونا ایس او پیز کی پابندی کے سلسلے میں انتظامیہ سے بھرپور تعاون کریں ۔