دنیا بھر کے اخبارات میں طنز کیساتھ منفی تشہیر ۔ شہ سرخیوں میں کورونا کی صورتحال کا ذکر

نئی دہلی : کورونا وائرس وبا نے مودی حکومت کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے۔ پہلی میعاد میں حکومت نے قوم کیلئے صرف نقصاندہ اقدامات ہی کئے ۔ اس کے باوجود دوسری میعاد مل گئی جس کے بعد سے وزیراعظم نے ملک کو ’’مودی ستان‘‘ سمجھ رکھا ہے۔ وہ عوام کو اور قوم کو اعتماد میں لئے بغیر من مانی کررہے ہیں حتیٰ کہ عوام کی صحت کو تک داؤ پر لگا رہے ہیں۔ حالیہ اسمبلی انتخابات کیلئے مہم کے ذریعہ مودی نے اپنی قیادت میں عالمی وبا کو ملک کے طول و عرض میں پھیلایا ہے۔ یہ باتیں دنیا بھر میں نوٹ کی گئی ہیں۔ موجودہ طور پر ہندوستان جس طرح سے آکسیجن کی قلت کا شکارہے اور کوویڈ کی صورتحال بے قابو ہوگئی ہے ، اس کی عکاسی ان شہ سرخیوں سے ہوتی ہے۔


اپنی رائے یہاں لکھیں