نئی دہلی:ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے درمیان حکومت کی تشویش بڑھ گئی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال پر ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ جائزہ میٹنگ کی۔

چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے آج وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں ورچوئل کورونا جائزہ میٹنگ میں حصہ لیا۔