• 425
    Shares

قاہرہ: عالمی ادارہ صحت نے کہا کہا ہے کہ کورونا کی چوتھی لہر مراکش سے لے کر پاکستان تک 15 ممالک میں پھیل چکی ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ تشویش کی بات یہ ہے کہ کورونا کی چوتھی لہر مغرب، مشرق وسطیٰ، افریقہ اور ایشیاء جیسے خطوں میں پھیل رہی ہے جہاں ابھی تک وبا پر قابو پانے کے لیے ٹیکہ کاری کا خاطر خواہ انتظام نہیں کیا گیا۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کورونا کی ڈیلٹا کی شکل پہلے ہندوستان میں سامنے آئی تھی جو اب مشرقی بحیرہ روم کے خطے کے 15 ممالک میں پھیل چکی ہے۔مشرقی بحیرہ روم کا خطہ مراکش سے لے کر پاکستان تک صومالیہ اور سعودی عرب تک وسیع و عریض رقبہ پر محیط ہے اور اس میں فلسطینی علاقوں کے علاوہ 21 دیگر ممالک بھی شامل ہیں اور اس خطے کی آبادی تقریباً 68 کروڑ ہے۔

 

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’ڈیلٹا‘ کی تبدیل شدہ کرونا کی نئی شکل مشرقی بحیرہ روم کے خطے میں بڑھتی ہوئی تعداد میں کووڈ۔19 انفیکشن اور اموات میں اضافہ ہوا ہے۔بیان میں مشرقی بحیرہ روم کے ڈبلیو ایچ او کے ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر احمد المنظری کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ نئے کیسز ان افراد کے ہیں جنہوں نے اب تک ویکسین نہیں لگوائی۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔