• 425
    Shares

کورونا وائرس کی متعدد نئی اقسام اب تک سامنے آچکی ہیں جن میں سے ڈیلٹا کو سب سے متعدی سمجھا جارہا ہے۔کورونا وائرس کی ان اقسام میں متعدد میوٹیشنز ہوئی ہیں جس کی وجہ سے وہ زیادہ قابل تشویش بن چکی ہیں جیسے ایلفا، بیٹا اور ڈیلٹا وغیرہ۔

کچھ اقسام پر ابھی تحقیقی کام جاری ہے جن میں لمباڈا قابل ذکر ہے اور اب نئی تحقیق میں خیال ظاہر کیا گیا ہے کہ کورونا کی یہ قسم سب سے خطرناک ہوسکتی ہے۔

کورونا وائرس کی قسم لمباڈا سب سے پہلے جنوبی امریکا کے ممالک چلی، پیرو، ارجنٹائن اور ایکواڈور میں پھیلنا شروع ہوئی تھی اور اب تک 26 ممالک تک پہنچ چکی ہے۔پری پرنٹ سرور bioRxiv میں شائع تحقیق میں متعدد مالیکیولر پولی جینیٹک کو استعمال کرکے لمباڈا قسم کی جانچ پڑتال کی گئی۔

اس تحقیق میں شامل ماہرین نے بتایا کہ لمباڈا کے اسپائیک پروٹین پر ہونے والی میوٹیشن RSYLTPGD246- 253N اس کو زیادہ متعدی ہونے سے منسلک ہے۔اس میوٹیشن کے باعث لمباڈا جنوبی امریکا کے ممالک میں بہت تیزی سے پھیلی۔تحقیق میں اس قسم کی 2 اہم ترین وائرلوجیکل فیچرز کے بارے میں بتایا گیا کہ جو مدافعتی نظام کے ردعمل میں مزاحمت کا باعث بنتی ہیں۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔