جنوبی افریقہ میڈیکل ایسوسی ایشن کی سربراہ ڈاکٹر اینجیلک کوئیٹزی کا کہنا ہے کہ اومی کرون مریضوں میں معمولی علامات ہیں اور وہ اسپتال میں داخل ہوئے بغیر صحت یاب ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ غیر ویکسین شدہ افراد میں بھی نئے ویرئنٹ کی معمولی علامات ہی سامنے آرہی ہیں، تاہم کورونا وائرس کے نئے ویرئنٹ کے خطرے کی شدت اور اس کے پھیلاؤ کا تعین ابھی ہونا باقی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر کوئیٹزی کا کہنا تھا کہ گذشتہ 10 روز میں کورونا کی نامعلوم علامات کے ساتھ تقریباً 30 مریضوں کا معائنہ کیا، متاثرہ افراد کو غیر معمولی شدید تھکاوٹ کی شکایت تھی، بیشتر مریض 40 سال سے کم عمر تھے جن میں سے نصف افراد غیر ویکسین شدہ تھے۔انہوں نے بتایا کہ کچھ مریضوں میں پٹھوں کے درد، گلے کی خراش، خشک کھانسی اور بخار کی علامات تھیں۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ میں حالیہ رپورٹ ہونے والے کورونا کیسز میں تین تہائی اومی کرون کے کیسز بتائے جارہے ہیں اور ان میں اضافے کا خدشہ بیان کیا جا رہا ہے۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔