کورونا کی مراٹھواڑہ میں دستک۔اورنگ آباد میں 59 سالہ خاتون میں وائرس کی تصدیق
اورنگ آباد، 15مارچ (یو این آئی) روس اور قزاخستان کے سفر سے مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر لوٹنے والی ایک 59سالہ خاتون میں اتوار کو کرونا وائرس کی تصدیق ہونے کے ساتھ ہی مراٹھواڑہ علاقے میں پہلا معاملہ سامنے آیا ہے جبکہ ریاست میں کرونا سے متاثر 32 لوگوں کی اب تک تصدیق ہوچکی ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ خاتون میں وائرس کے انفیکشن کی علامت پائے جانے پر اسے فورا ہی یہاں ایک نجی اسپتال کے خصوصی وارڈ میں بھرتی کرایا گیا۔ اس کے گلے کے اندر سے لئے گئے نمونے کی جانچ کے لئے پونے کے سرکاری انسٹی ٹیوٹ میں بھیجا گیا جہاں سے اتوار کو موصول رپورٹ میں اس کے کرونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کی گئی۔
ابھی تک پورے ملک میں 107 لوگوں میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کی جاچکی ہے۔ ان میں اسپتالوں سے ڈسچارج کئے گئے 9 مریضوں اور ایک بزرگ خاتون سمیت دو لوگوں کی موت بھی شامل ہے۔