Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

کورونا کیلئے تبلیغی جماعت کو ذمہ دار قرار دینے پر ایک شخص کو گولی ماردی گئی

IMG_20190630_195052.JPG

پریاگ راج۔7 اپریل (سیاست نیوز) کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تبلیغی جماعت کو ذمہ دار قرار دینے پر ایک شخص کو اترپردیش میں گولی مار دی گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ اترپردیش کے ضلع پریاگ راج میں ایک شخص کو اُس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ چائے کی دوکان پر کھڑا تھا۔ نامعلوم بندوق برداروں نے اُس پر گولی چلادی۔

پولیس نے بتایا کہ دہلی نظام الدین مرکز میں اجتماع میں شامل سینکڑوں تبلیغی جماعت کے افراد کو ملک بھر میں کورونا وائرس پھیلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے مہلوک غلط و بے بنیاد خبریں پھیلا رہا تھا۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ گولی مارنے والے افراد نے منصوبہ بند طریقہ سے نشانہ بنایا ہے۔ اترپردیش پولیس نے مہلوک کے افراد خاندان کو 5 لاکھ روپئے ایکس گریشیا کا اعلان کیا۔ اور پولیس نے اِس کیس سے متعلق افراد کو گرفتار کرلیا.