کورونا کا اثر: سعودی عرب نے ہندوستان سمیت 16 ممالک کے سفر پر لگائی پابندی

جدہ:سعودی عرب نے کووڈ-19 کے حالات کو لے کر ہندوستان سمیت 16 ممالک میں شہریوں کے سفر پر پابندی لگا دی ہے۔ میڈیا رپورٹ میں اس کی جانکاری دی گئی ہے۔

پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ جنرل نے کہا کہ ممالک کی فہرست میں لبنان، سیریا، ترکی، ایران، افغانستان، ہندوستان، یمن، صومالیہ، ایتھوپیا، کانگو، لیبیا، انڈونیشیا، ویتنام، آرمینیا، بیلاروس اور وینزویلا شامل ہیں۔ ایکسپریس ٹریبیون کی رپورٹ میں اس کی جانکاری دی گئی ہے۔

ڈائریکٹوریٹ نے زور دے کر کہا کہ غیر عرب ممالک کا سفر کرنے کا ارادہ رکھنے والے سعودی کے پاسپورٹ کی ویلیڈیٹی چھ ماہ سے زیادہ ہونی چاہیے۔ اس کے علاوہ سعودی عرب میں وزارت صحت نے عوام کو یقین دلایا ہے کہ ملک میں اب تک منکی پاکس کا کوئی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔

Leave a comment