Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

کورونا: ڈبلیو ایچ او نے رمضان المبارک سے متعلق ہدایات جاری کرنے کا اعلان کیا

IMG_20190630_195052.JPG

ہیلتھ ڈیزاسٹر پروگرام کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر مائیکل ریان نے پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں مذہبی بنیاد پر کورونا وائرس کے مریضوں کی درجہ بندی کو غلط بتایا۔

جنیوا / نئی دہلی:(یو این آئی) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس یعنی ’كووڈ -19‘ کے پیش نظر رمضان المبارک کے لئے خصوصی ہدایات جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے ’ہیلتھ ڈیزاسٹر پروگرام‘(ایچ ڈی پی) کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر مائیکل ریان نے پیر کے روز کہا کہ ایچ ڈی پی تنظیم اسلامی اور دیگر مذہبی رہنماؤں کے ساتھ رابطے میں ہے اور رمضان المبارک کے مہینے کے بارے میں ہدایات تیار کئے جارہے ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کی پریس کانفرنس میں مائیکل ریان نے ایک سوال کے جواب میں مذہبی بنیاد پر کورونا وائرس کے مریضوں کی درجہ بندی کو غلط بتایا۔ انہوں نے کہا کہ ’’کوئی كووڈ-19 سے متاثر ہو جاتا ہے تو اس میں اس کی کوئی غلطی نہیں ہے۔ کورونا وائرس کے مریضوں کا نسل، مذہب یا نظریات کی بنیاد پر درجہ بندی نہیں کیا جانا چاہئے‘‘۔ اس دوران انہوں نے ہیلتھ اہلکاروں پر حملے کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول قراردیا۔