کورونا پر دنیا کا پہلا ناول لکھنے کا دعویٰ

9

نئی دہلی،2 جون(یواین آئی)اترپردیش میں کانپور کے ایک کالج کے نوجوان طالب علم نے کورونا کی وبا پر لاک ڈاؤن میں انگریزی میں ایک ناول لکھ ڈالا ہے جس کی افتتاح 10 جون کو ہونے والا ہے۔

18سالہ طالب علم یش تیواری نے دعوی کیا ہےکہ اس کا یہ ناول ہندوستان کا ہی نہیں بلکہ دنیا کا کورونا بحران پر پہلا ناول ہے۔کانپور میں جاگرن کالج میں صحافت کے طالب علم مسٹر تیواری کا کہنا ہے کہ ’پینیڈیمک2020‘ نامی ان کا یہ ناول پہلے ای بک کے طورپر اور اس کے بعد پرنٹ کے طورپر نکل رہا ہے۔دس جون کو اسے آن لائن لانچ کیا جا رہا ہے۔یہ کنڈل اور امیزن پر بھی دستیاب ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ کورونا پر کتابیں تو آئی ہیں لیکن یہ پہلا ناول ہے۔

انگریزی میں 50 ہزار الفاظ کے ناول کو ہی ناول مانا جاتا ہے۔انکا ناول 14 وولیوم میں ہے۔اس میں چار ملکوں کے واقعات شامل ہیں جن میں ہندوستان کے علاوہ چین،امریکہ اوراٹلی بھی شامل ہیں۔اس ناول کے واقعات سچائی پر مبنی ہیں اور کردار غیر حقیقی ہیں۔مسٹر تیواری 16 سال کی عمر میں پہلا ناول ’اے سیلیبریشن ان ٹربولینس‘لکھ چکے ہیں اور انہیں کئی ایوارڈ بھی ملے ہیں۔وہ ایک حوصلہ افزائی کرنے والے خطیب بھی ہیں۔