اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کے زیر انتظام کرائی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق سعودی عرب دنیا کے خوش ترین ممالک کی فہرست میں عرب دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔ سال 2021ء کے لیے جاری ہونے والی ’’ورلڈ ہیپی نس رپورٹ‘‘ (عالمی رپورٹ برائے مسرّت) میں عالمی سطح پر 149 ممالک میں سعودی عرب کا 21 واں نمبر ہے۔یہ رپورٹ گذشتہ 10 برسوں سے سالانہ بنیادوں پر جاری ہو رہی ہے۔سال 2021ء کی رپورٹ میں کورونا وائرس کی وبا کے عالمی ممالک پر طبی ، اقتصادی اور نفسیاتی اثرات کے علاوہ ممالک اور سرکاری اداروں کی جانب سے وبا پر کنٹرول کے طریقہ کار کا خصوصی جائزہ لیا گیا۔رپورٹ کی تیاری میں جن عوامل پر انحصار کیا گیا ان میں کورونا کی وبا کا کام کے ماحول پر اثر، سماجی تعلقات کی نوعیت، افراد کی ذہنی صحت، حکومتی اقدامات پر اعتماد، کورونا کے اثرات کو رفع کرنے کے حوالے سے ممالک کی اہلیت، لوگوں کی آمدنی اور صحت مند زندگی شامل ہے۔


اپنی رائے یہاں لکھیں