• 425
    Shares

بھارت میں کورونا ویکسین کے حوالے سے جہاں بہت سی غلط فہمیاں تھیں ، اب ایک بزرگ خاتون نے کورونا ویکسین لگوانے کے بعد اپنی بینائی کے لوٹ آنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ب میڈیا رپورٹس کے مطابق مہاراشٹر کے ضلع واشم کی ایک بزرگ خاتون متھورا بانی بیڈو نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا ویکسین لگوانے کے بعد ان کی بینائی واپس لوٹ آئی ہے۔

بزرگ خاتون کا کہنا ہے کہ 9 برس قبل ان کی بینائی موتیا کی وجہ سے چلی گئی تھی اور انہیں گزشتہ 9 برس سے دونوں آنکھوں سے کچھ دکھائی نہیں دیتا تھا لیکن اب کورونا کی ویکسین لگوانے کے بعد انہیں دکھائی دینے لگا ہے۔

خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی ویکسین لگوانے کے اگلے ہی روز 30 سے 40 فیصد بینائی واپس لوٹ آئی ہے۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔