• 425
    Shares

لکھنؤ:30اگست(یواین آئی) کیرل اور مہاراشٹرا میں کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات سے فکر مند اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے رات کے کرفیو میں مزید سختی برتنے کی ہدایت دی ہے۔وزیر اعلی کے حکم کے بعد رات 10بجے تک بازار بند ہوجائیں گے اور سڑکوں پر غیر ضروری طور سے گھوم رہے لوگوں کے ساتھ سختی کی جاسکتی ہے۔

انتباہ دینےکی غرض سے رات نو بجے سے ہی پولیس ٹیم ہوٹر بجا کر یا لاوڈ اسپیکر کے ذریعہ سے لوگوں کو 10بجے تک گھر جانے کی اپیل کرے گی۔ گھر سے باہر نکلنے پر ماس کی لازمیت ہو یا پھر بھیڑ بھاڑ والی جگہوں سے پرہیز لوگوں کو کووڈ پروٹوکول پر عمل کرنے کے پھر سے بیدا کیا جارہا ہے۔


بچوں کے لئے پیکو اور پیکو جیسے خصوصی طبی سہولیات ہوں یا آکسیجن سے لیس آئیسولیشن بستروں کا اضافہ ایک ایک سہولیت کی جانچ کرتے ہوئے سبھی ضروری تیاریاں کی جارہی ہیں۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔