Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

کورونا وائرس: شاہد آفریدی کی اپیل

IMG_20190630_195052.JPG

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ہمیں کورونا وائرس کو شکست دینے کے لیے ضروری ہدایات پر عمل کرنا ہوگا . اپنے ایک بیان میں شاہد آفریدی نے کہا کہ صحت ہے تو سب کچھ ہے ، کیونکہ میں محفوظ تو پاکستان محفوظ ہے .

سابق کپتان نے عوام کی آگہی کے لیے اپنے پیغام میں کہا کہ کھانے سے پہلے اور کھانے کے بعد اچھی طرح ہاتھوں کو دھویا جائے اور چھینکتے و کھانستے وقت ٹشو پیپر کا استعمال کیا جائے.واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن فائیو میں شرکت کے بعد وطن واپس جانے والے پشاور زلمی کے کوچ ڈیرن سیمی نے بھی سینٹ لوشیا میں اپنے گھر میں 14 دن کے لیے تنہائی اختیار کرلی ہے.

ڈیرن کا کہنا تھا کہ ان کا پاکستان میں کورونا ٹیسٹ منفی آیا تھا لیکن انہوں نے کچھ احتیاطی تدابیر اختیار کی ہیں، اچھی طرح اپنے ہاتھ دھوئے، آنکھ، ناک اور منہ کو نہیں چھو رہے ہیں اور 14 روز انتظار کے بعد ہی اپنے اہل خانہ سے ملاقات کریں گے .ان کا کہنا ہے کہ وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے احتیاط ضروری ہے، امید ہے یہ وقت گزر جائے گا.