Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

کورونا وائرس ابھی’ کمیونٹی ٹرانسمیشن‘ کی سطح تک نہیں

IMG_20190630_195052.JPG

نئی دہلی، 10 اپریل ( یواین آئی ) ملک میں کورونا وائرس ’ كووڈ -19‘ کے انفیکشن کے کمیونٹی ٹرانسمیشن کی سطح تک پہنچنے کی ابھی تک کوئی رپورٹ نہیں ہیں لیکن اس وبا سے جمعہ تک 206 افرا د ہلاک ہو گئے ہیں اور 6761 متاثرہ ہوئے ہیں ۔ اس دوران پنجاب حکومت نے ریاست میں لاک ڈاؤن کو یکم مئی تک بڑھانے کا آج اعلان کیا ۔ وزارت صحت میں جوائنٹ سیکریٹری لو اگروال نے یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ ملک میں ابھی کورونا وائرس کا انفیکشن کمیونٹی ٹرانسمیشن کے مرحلے میں نہیں پہنچا ہے ۔

پنجاب کے وزیر اعلی امریندر سنگھ نے ریاست میں کورونا وائرس انفیکشن کے بڑھتے قہر کو مدِ نظر رکھتے ہوئے پوری ریاست میں لاک ڈاؤن کی مدت یکم مئی تک بڑھا دی ہے ۔ وزیر اعظم کے پرنسپل سیکریٹری کی صدارت میں آج بااختیار افسران کے گروپ کی میٹنگ میں کورونا وائرس کے بڑھتے انفیکشن سے پیدا شدہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزارت صحت نے بتایا کہ ملک میں ایک کروڑ ہائیڈرو کسی كلوروكوئن ٹیبلٹ کی ضرورت پڑ سکتی ہے جبکہ ہمارے پاس 3.28 کروڑ ٹیبلٹ دستیاب ہیں ۔ جو تقریبا ضرورت سے تقریبا تین گنا زیادہ ہیں ۔

وزارت داخلہ نے اس مہینے میں آنے والے تہواروں کے پیش نظر تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ لاک ڈاؤن کے اقدامات پر سختی سے عمل درآمد کریں اور کسی طرح کی سماجی و مذہبی تقریبات میں ہجوم اکٹھا نہ ہونے دیں ۔ کسی طرح کے جلوس، مظاہرے وغیرہ بھی نہ ہونے دیے جائیں ۔