نئی دہلی ۔ ملک میں جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے کیس ایک بار پھر انتہائی سرعت سے پھیلنا شروع ہوگیا ہے اور یومیہ کیس کی تعداد میں تیز رفتار اضافہ جاری ہے ۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 62 ہزار سے زیادہ نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور 291 مریض اس موذی وائرس کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 62,258 نئے کیس درج کئے گئے ، جو اس سال اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے ۔ دریں اثنا ملک میں اب تک 5,81,09,773 افراد کو اینٹی کورونا وایکسین دی جاچکی ہے ۔ ہفتہ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 62,258 نئے کیس سامنے آئے ہیں ، جس سے یہ تعداد بڑھ کر ایک کروڑ 19 لاکھ 08 ہزار 910 ہوگئی ہے ۔ اسی مدت کے دوران 30,386 مریض صحت مند ہوئے جس سے اب تک شفایاب مریضوں کی مجموعی تعداد 1,12,95,023 ہوچکی ہے ۔


اپنی رائے یہاں لکھیں