ریاض : کورونا کے نئے ویرینٹ اومی کرون کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیشِ نظر مسجد الحرام میں داخلے کے لیے راستے مختص کردیے گئے۔ دوسری جانب مسجد الحرام کی تمام عمارتوں کی صفائی اور جراثیم کش اسپرے کے سلسلے کو دگنا کردیا گیا ہے جس کے پیش نظر اب مقدس مقامات پر دن میں 10 بار جراثیم کش اسپرے کیا جاتا ہے۔اس کے علاوہ حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے قرآن پاک کے نسخوں کی بھی باقاعدگی سے صفائی کی جاتی ہے۔مسجد الحرام کے ایک عہدیدار کا کہنا تھا کہ ہدایت ناموں کو عمرہ معتمرین کی حفاظت کے پیش نظر مختص راستوں پر ْآویزاں کیا گیا ہے جب کہ حاجیوں اور نمازیوں کو مخصوص اوقات تک مسجد میں رسائی کی اجازت دی جائے گی۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔ 


اپنی رائے یہاں لکھیں