Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

کورونا: مریض 9 لاکھ اور ہلاکتیں 45 ہزار سے زیادہ، حج پر سوالیہ نشان، ومبلڈن کینسل

IMG_20190630_195052.JPG

دنیا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 9 لاکھ اور ہلاکتیں 45 ہزار سے زیادہ ہو چکی ہیں۔ صرف امریکہ میں مریضوں کی تعداد دو لاکھ سے زیادہ ہے۔ یورپ میں 30 ہزار سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں۔ غیر یقینی صورتحال کے پیشِ نظر سعودی عرب نے مسلمانوں پر زور دیا ہے کہ وہ بکنگ کروانے سے پہلے مزید انتظار کریں۔ اس کے علاوہ برطانیہ میں ٹینس کا ٹورنامنٹ ومبلڈن بھی کینسل ہو گیا ہے۔ سپین اور برطانیہ میں اب تک ایک دن میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔ سپین میں 864 اور برطانیہ میں مزید 563 افراد ہلاک ہوئے۔

خلاصہ

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے 45 ہزار سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں جبکہ مصدقہ متاثرین 9 لاکھ سے زیادہ ہیں۔

ورلڈ بینک نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے پیش نظر معاشی مشکلات کو ٹالنا ممکن نہیں جبکہ ایشیا کے کئی ممالک سمیت دنیا بھر میں دو کروڑ 40 لاکھ لوگ غربت سے نجات حاصل نہیں کر پائیں گے۔

غیر یقینی صورتحال کے پیشِ نظر سعودی عرب نے رواں سال حج کا ارادہ رکھنے والے مسلمانوں پر زور دیا ہے کہ وہ بکنگ کروانے سے پہلے مزید انتظار کریں۔

کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے انڈیا میں لاک ڈاؤن نافذ ہے لیکن اب مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق کووڈ 19 کے متاثرین کی تعداد میں ایک دن کے دوران سب سے بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

چین کے بعد یورپ اور پھر امریکہ کورونا وائرس کا مرکز بن گیا لیکن یورپ میں اب بھی اس عالمی وبا کی وجہ سے سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ اٹلی اور سپین سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں سے ہیں۔

جنوبی کوریا نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران قرنطینہ سے غیر ضروری طور پر باہر نکلنے پر قید بھی ہوسکتی ہے۔

شکریہ بی بی سی اردو