Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

   کورونا متاثرہ شخص نے پہلی منزل سے کود کر خودکشی کی

IMG_20190630_195052.JPG

867948-suicidethinkstockphotosمدورئے، 29جون (یو این آئی) تملناڈو کے مدورئے میں ایک بزرگ شخص کی کورونا وائرس (کووڈ۔19) رپورٹ پازیٹیو آنے کے بعد اسے کورینٹائن سنٹر میں رکھا گیاتھا جس کے بعد بزرگ نے عمارت کی پہلی منزل سے کود کر خودکشی کرنے کی کوشش کی جس کی پیر کی صبح اسپتال میں موت ہوگئی۔


پولیس نے بتایا کہ مرنے والے کی شناخت پی دھنوش کوڈی (65) کے طورپر ہوئی ہے۔ وہ شہر کے پلنگناتھم علاقہ کا رہنے والا ہے۔ بزرگ کی کورونا رپورٹ پازیٹیو آنے کے بعد تروپرن کنڈرم میں سنیچر کو اسے تیاگ راج کالج آف انجینئرنگ میں کورینٹائن سنٹر میں رکھا گیا تھا۔ بزرگ کو کورونا وائرس سے متاثرہ پائے جانے کے بعد اس کے رشتہ داروں نے گھر سے نکال دیا تھا۔ اس کا لا ر کا نمونہ ٹیسٹ کے لئے لیا گیا تھا جو کل پازیٹیو آیا تھا۔


پولیس نے بتایا کہ کووڈ۔ 19سے متاثرہ ہونے اور کنبہ کے اراکین کے اسے چھوڑنے کے بعد وہ افسردہ تھے اور کل شام انہوں نے عمارت کی پہلی منزل سے کود کر خودکشی کرلی۔ عمارت سے کودنے کے بعد ان کے سر پر سنگین چوٹیں آئیں اور پاون اور ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی۔انہیں فوری طورپر سرکاری راجاجی اسپتال لے جایا گیا جہاں سنگین چوٹوں کی وجہ سے آج صبح ان کی موت ہوگئی۔ تروپرکنڈرم پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے اور جانچ کی جارہی ہے۔