دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے دعویٰ کیا ہے کہ راجدھانی میں کورونا کے کیسز کم ہو رہے ہیں اور آج 25 ہزار سے کم کیسز درج ہونے کا امکان ہے، انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں 85 فیصد تک بستر خالی پرے ہوئے ہیں.

نئی دہلی:دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین کا کہنا ہے کہ آج راجدھانی میمں کورونا کے 25 ہزار سے کم کیسز درج ہونے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں داخلے کم ہو رہے ہیں اور 85 فیصد تک بستر خالی پڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب امید ہے کہ آہستہ آہستہ کورونا کے کیسز کم ہوں گے۔

ستیندر جین نے کہا کہ جن لوگوں کی موت ہو رہی ہے انہوں نے کورونا کا ٹیکہ نہیں لگوایا ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں سے تقریباً 75 فیصد لوگ ایسے ہیں جنہوں نے ویکسین کی ایک بھی خوراک نہیں لگوائی تھی۔ ایسے کیسز بھی ہیں جن میں ایسے مریض فوت ہو رہے ہیں جو پہلے ہی کسی سنگین بیماری میں مبتلا تھے

خیال رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں دہلی میں کورونا وائرس کے 28 ہزار 867 نئے معاملے رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس دوران انفیکشن کی شرح 19.21 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ بدھ کے روز راجدھانی میں ہونے والی 40 اموات میں سے بیشتر وہ لوگ تھے جنہیں ویکسین نہیں لگائی گئی تھی یا وہ پہلے ہی کسی بیماری میں مبتلا تھے۔

کہا جا رہا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون ڈیلٹا سے کم خطرناک ہے، ہسپتالوں میں بستر بھی خالی ہیں لیکن پھر بھی اموات کی شرح بڑھ رہی ہے۔ دہلی کی بات کریں تو یہاں جتنی اموات گزشتہ 6 مہینوں میں نہیں ہوئیں اتنی اب ہو چکی ہیں۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔ 


اپنی رائے یہاں لکھیں