کورونا سے بچاؤ کیلئے دودھ، ڈبل روٹی میں وٹامن ڈی شامل کریں، طبی ماہرین

9

برطانوی سائنس دانوں نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے دودھ اور ڈبل روٹی جیسی عام خوراک میں وٹامن ڈی کو شامل کیا جائے۔برطانوی ماہرین کا کہنا ہے کہ برطانیہ کی نصف آبادی وٹامن کی کمی کا شکار ہے اور اس سلسلے میں حکومت کی عوام سے سپلیمنٹ لینے کی ہدایت موثر ثابت نہیں ہوئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کچھ مطالعوں سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ وٹامن ڈی کی کم مقدار کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کا خطرہ بڑھا سکتا ہے۔گزشتہ ہفتے اسپین میں کی گئی تحقیق میں سامنے آیا تھا کہ اسپتالوں میں داخل دو سو سولہ کورونا وائرس کے مریضوں میں سے 82 فیصد میں وٹامن کی مقدار کم تھی، اس کے برعکس کچھ تحقیق ظاہر کرتی ہیں کہ وٹامن ڈی کا کورونا وائرس، فلو اور سانس کی دوسری بیماریوں پر معمولی یا کوئی اثر نہیں ہوتا۔