کورونا رپورٹ پازیٹیو موصول ہوتے ہی خاتون کو اسپتال انتظامیہ نے پانچ دن کے بچہ کیساتھ باہر نکال دیا

coronavirus_3_6044615_835x547-mبسمت:28۔جولائی۔ (ورق تازہ نیوز)ہنگولی ضلع میں کورونا کی وباءتیزی سے پھیل رہی ہے لیکن پانچ دن قبل سیزرین سے ڈیلیوری ہونے والی 19سالہ خاتون کو پانچ دن کے بچے کے ساتھ اسپتال سے نکالنے کاشرمناک واقعہ بسمت کے سرکاری اسپتال میں گزشتہ دوپہر رونما ہوا ۔بسمت کے پٹھان محلہ کی خاتون 22جولائی کو ڈیلیوری کیلئے سرکاری خواتین اسپتال میں داخل ہوئی تھی اور سیزرین سے ڈیلیوری ہوئی اور بیٹی کی پیدائش ہوئی ۔گھر کے سبھی لوگ کافی خوش تھ لیکن کل پیر کے دن اس خاتون کی کورونا رپورٹ پازیٹیو آئی ۔

جس کے فوری بعد ڈاکٹرس و طبی عملہ نے خاتون کے ساتھ شرمناک سلوک کرتے ہوئے فوراً آٹورکشہ میں بچے کیساتھ سوار کرکے اسپتال سے باہر نکال دیا ۔ حالانکہ کے کورونا کے خلاف لڑائی میںڈاکٹرس اور نرس عملہ کو لوگ آج بھگوان کادرجہ دے رہے ہیں لیکن یہاں کے ڈاکٹرس اور عملہ نے شیطانی صفت والی حرکت کرکے اس پیشہ کو شرمسار کیا ہے ۔

جیسے ہی یہ خاتون اپنے گھر پہنچی اسے دیکھ کر سبھی حیران ہوگئے ۔گھروالوں کو جب معاملے کا علم ہوا انھوں نے فوراً خاتون کو دوبارہ اسپتال پہنچایا اور ڈاکٹرس کو آڑے ہاتھوں لیا ۔جب ڈاکٹرس کو پتہ چل گیا کہ یہ معاملے انھیں لے ڈوبے گاانھوںنے ایمبولنس روانہ کرکے خاتون کو اسپتال واپس داخل کیا ۔اب خاتون کے رشتہ داروں کو کورنٹائن کیاگیا ہے جبکہ آٹورکشہ والے کو تلاش کیاجارہا ہے ۔کوروناوباءکو پھیلانے کیلئے ذمہ دار ڈاکٹرس و دیگر عملہ کے خلاف ایمرجنسی ایکٹ کے تحت کاوائی کرنے کامطالبہ مسلم سیو ا سنگھ کے ضلع صدر ندیم سوداگر‘ ایم آئی ایم کے یوتھ شہر صدر پٹھان عرفان خان ‘شیخ سمیر شیخ اکرم نے سب ڈویژنل آفیسر کودئےے میمورنڈم میں کیا ہے ۔