Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

کورونا بریکینگ نیوز : ناندیڑ کے لئے انتہائی بُری خبر

IMG_20190630_195052.JPG

Nanded corona1

ناندیڑ:11 جون۔ (ورق تازہ نیوز) آج کا دن ناندیڑ کے لئے انتہائی بُرا ا ور تشویشناک رہا ۔کیونکہ آج 11 جون کو ناندیڑ شہر و ضلع بھر میں 21 پازیٹیو کیسیز سامنے آئے ہیں جن میں ناندیڑ شہر میں بڑے پیمانے پر کرونا مریض پائے گئے ہیں۔

آج صبح پانچ مریضوں کی رپورٹ پازیٹیو آئی تھی جس کے بعد آج شام مزید 16 مریضوں کی رپورٹ بھی پازیٹیو آئی ہے اس طرح آج شام تک ناندیڑ شہر وضلع میں 21 نئے مریض پائے گئے ہیں۔

آج شام تک 89 رپورٹس موصول ہوئے جن میں 62 نگیٹیو رہے اور 21 پازیٹیو ر ہے ۔ ان مریضوں میں فراندے نگر میں ایک ‘ کھوجہ کالونی میں 1 ‘ عمر کالونی میں 1 ‘ دیگلور ناکہ علاقہ میں 2 ‘ اتوارہ علاقہ میں 5 ‘ گلزار باغ میں سب سے زیادہ 8 مریض اور چوپالہ میں 1 اور مکھیڑ شہر میں دو مریض پازیٹیو ملے ہیں۔

اب تک ناندیڑ ضلع میں متاثرین کی تعداد 224 تک پہنچ گئی ہے ۔ دن بدن مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے جو ناندیڑ کےلئے تشویش کاباعث ہے اسلئے عوام کو مزید محتاط رہنے کی ضرورت ہے ۔