ممبئی :بولی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کو تنگ نظر، ڈراما کوئین اور اسکینڈل کوئین بھی کہا جاتا ہے کنگنا نے ماضی میں پاکستان کیخلاف بھی کئی بار بیانات دیئے ہیں تاہم اس بار انہوں نے ایک ٹوئٹ میں پاکستانی شہریوں کو سراہا ہے۔ہندوستان میں کورونا وائرس سے یومیہ کیسیس میں ریکارڈ اضافے کے ساتھ آکسیجن کی قلت پر پاکستانی ٹوئٹر صارفین نے پڑوسی ملک کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔ اداکارہ نے لکھا ‘پاکستان میں
#PakistanstandswithIndia
کو ٹاپ ٹرینڈ دیکھنا خوش کن ہے، ہمیں اس آزمائش کے وقت میں پاکستانیوں کی ہمدردی کا اعتراف کرنا چاہیے’۔


اپنی رائے یہاں لکھیں