اسلام آباد: ہندوستان میں کورونا سے بگڑتے حالات پر امریکہ ، برطانیہ ، فرانس کے علاوہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ہفتے کے روز ، کووڈ- 19 وبا کی مہلک لہر کا مقابلہ کرنے والے ہندوستانی عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ انسانیت کو درپیش اس عالمی چیلنج کا ہمیں مل کر مقابلہ کرنا چاہئے۔

خود وبا سے جوجھ رہے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کورونا بحران میں ہندوستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ کورونا بحران سے لڑنے میں ہندوستانیوں کے ساتھ ہیں۔ حالانکہ عمران حکومت خود بڑھتے ہوئے مقدمات کو سنبھالنے لگی ہوئی ہے ۔ فوج سے بھی مدد لی گئی ہے۔ پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 157 مریض فوت ہوئے اور 5908 نئے متاثرہ افراد پائے گئے۔

عمران نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ہمارے پڑوسی ملک اور دنیا میں وبائی مرض میں مبتلا تمام لوگوں کی جلد صحتیابی کے لئے ہماری دعائیں ان تک پہنچیں۔ انہوں نے ٹویٹر پر لکھا کہ میں ہندوستان کے عوام سے اظہار یکجہتی کرنا چاہتا ہوں جو کووڈ- 19 کے خلاف ایک خطرناک جنگ لڑ رہے ہیں۔ ہمیں انسانیت کو در پیش اس عالمی چیلنج کا مل کر مقابلہ کرنا چاہئے ۔ ان کا یہ ٹویٹ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے کووڈ- 19 کے خلاف جنگ میں ہندوستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے بعد آیا ہے۔

قریشی نے کوووڈ کی وسیع لہر کا سامنا کرنے والے متاثرہ خاندانوں سے بھی ہمدردی کا اظہار کیا۔ قریشی نے کہا کہ کووڈ بحران یاد دلاتا ہے کہ انسانیت کے معاملات پر سیاست سے اوپر اٹھ کر قدم بڑھانے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ نے ہمارے خطے میں تباہی مچا دی ہے۔ کورونا کی موجودہ لہر میں ، ہم ہندوستانی عوام کے لئے اپنی حمایت کا اظہار کرتے ہیں۔