فرخ آباد،19 اپریل (یواین آئی) اترپردیش کے فرخ آباد سے بی جےپی رکن پارلیمنٹ اور ریلوے قائمہ پارلیمانی مشیر کمیٹی کے رکن مکیش راجپوت اور ان کی اہلیہ سابق ضلع پنچایت صدر سوبھاگیہ وتی کے کورونا انفیکشن میں نازک حالت ہونے پر ہریانہ صوبے کے ایمس اسپتال میں علاج کےلئے داخل کرایا گیا ہے۔


پیر کو بی جےپی رکن پارلیمنٹ کے نمائندے انوپ مشرا نے یواین آئی کو کہا کہ مسٹر راجپوت نے فرخ آباد ٹھنڈی سڑک واقعہ اپنی رہائش گاہ پر 12 اپریل کو صبح اپنے کنبے اور اسٹاف کے اراکین کی کورونا جانچ کرائی۔ جس میں بی جےپی رکن پارلیمنٹ اور ان کی بیوی کورونا سے متاثر پائے گئے۔


گھرمیں قرنطینہ کے دوران 16 اپریل کو دونوں کی حالت کچھ زیادہ نازک ہوئی تو انہیں فرخ آباد کے سرکاری سیول اسپتال سے علاج کےلئے ایمس اسپتال کےلئے ریفر کیا گیا۔مسٹر مشر نے بتایا کہ رکن پارلیمنٹ کے پھیپھڑوں میں کچھ تکلیف زیادہ ہے۔