کوروناوائرس کا خطرہ‘بلڈانہ کی سیلانی بابایاترا منسوخ

بلڈانہ:5مارچ۔(قاسیم شیخ)چین کے بعد بھارت میں بھی کورونا کے کچھ مریض پائے گئے ہیں۔ یہ بیماری ایک انفیکشن ہے جس کی وجہ سے بھیڑ کی وجہ سے پھیلنے کے خطرے کو محسوس کرتے ہوئے انتظامیہ نے بلڈانہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ آفس کے ذریعہ ضلع بلڈانہ کی عالمی شہرت یافتہ سیلانی باباعرس تقریب کو منسوخ کئے جانے کی افیصلے کی تصدیق کی ہے

پنپل گاو¿ں سرائے گرام پنچایت کی حدود میں ، بلڈانہ سے 25 کلومیٹر دور ، حاجی عبد الرحمن عرف سیلانی بابا کی درگاہ ، ہندو مسلم اتحاد کی مثال ہے ۔ یہ عرس تقاریب ہولی دہن سے شروع ہوتی ہے اور روایتی طور پر ہولی دہن کے پانچویں دن مزار شریف پرمجاروں کی جانب سے صندل چڑھایاجاتا ہے ۔ ہولی دہن اورصندل اس عرس کے دو اہم حصے ہیں جس میں ملک بھر سے لاکھوں زائرین شرکت کرتے ہیں

۔9 مارچ ہولی جلانے سے یاترا کاآغازہونے والاتھااور 13 مارچ کو صندل نکالا جانا تھا. اس سال چین میں کورونا نامی بیماری کی وجہ سے ساری دنیا اور ہندوستان میں بھی اس بیماری کے مریض پائے گئے ہیں۔ یہ بیماری کاوائرس تیزی سے پھیلتا ہے اورسیلانی عرس میں سیاحوں کی تعداد لاکھوں میں ہوتی ہے اسکے پیش نظر ضلع انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ مرکزی اور ریاستی حکومت کی ہدایت پر سیاحوں کا سفر منسوخ کیا جائے۔ اگرچہ انتظامیہ نے اس سفر کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، لیکن انتظامیہ کا یہ فیصلہ دوسری ریاستوں سے آنے والے زائرین تک کس طرح پہنچے گا؟اورانھیں یہاں آنے سے کس طرح روکا جائے گا یہ سب سے اہم سوال ہے ۔