Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

کوروناوائرس ! امریکا میں ماسک کی کمی ٹرمپ نے لوگوں کو اسکارف پہننے کا مشورہ دیدیا

IMG_20190630_195052.JPG

کرونا وائرس نے امریکا میں تباہی مچا دی ہے جس وجہ سے روزانہ بنیاد کی مریضوں کی تعداد میں ہوشربا اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے ، کرونا وائرس امریکا کی 50ریاستوں میں پھیل چکا ہے جس کے باعث وہاں پر فیس ماسک ،سینی ٹائزرز وینٹی لیٹرز اور دیگر طبی حالات کی شدید کمی ہو گئی ہے ۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرونا وائرس کے پھیلتی صورتحال اور طبی حالات میں کمی کے باعث امریکی صدر نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ اگر وہ چاہیں تو وائرس سے بچائو کیلئے ماسک نہیں ملے تو اسکارف بھی پہن سکتے ہیں ۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آپ ماسک خرید سکتے ہیں لیکن بہت سے لوگوں کے پاس اسکارف ہوں گے اور آپ ماسک کی جگہ ان اسکارف کو بھی پہن سکتے ہیں۔ٹرمپ نے لوگوں کو اسکارف پہننے کا مشورہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ ایسا صرف مختصر عرصے کے لیے کرنا ہو گا۔