کوروناوائرسٗ کرسمس یا نئے سال کی پارٹی کے لیے لینی ہوگی اجازت

328

نوئیڈا: دہلی سے ملحق نوئیڈا میں کرسمس اور نئے سال کے جشن کا انعقاد کرنا ہے تو پہلے ضلع انتظامیہ کی اجازت لینی ہوگی۔ ایسا نہیں کرنے پر تقریب کو فوراً ہی بند کرا دیا جائے گا اور ساتھ ہی قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔ کسی طرح کے انعقاد میں کووڈ19- کے پروٹوکول پر بھی عمل کرنا ہوگا۔نوئیڈا ضلع مجسٹریٹ سہاس ایلوائی نے اس سلسلے میں ہدایت جاری کر دی ہے۔

ضلع مجسٹریٹ نے انٹرٹینمنٹ افسر کو ہدایت بھی جاری کر دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ضلع میں سبھی ہوٹل، پب، ریسٹورینٹ، کلب، پارک اور دیگر مقامات پر کرسمس ڈے اور نئے سال میں تقریب منعقد کرنے کے لیے اتر پردیش انٹرٹینمنٹ ایکٹ 1955 ترمیم شدہ اتر پردیش انٹرٹینمنٹ ایکٹ 2017 کے تحت اہل افسر (ضلع مجسٹریٹ) سے اجازت لینا لازمی ہے۔

ضلع مجسٹریٹ نے بتایا کہ تقریب کی اجازت کے لیے بجلی، فائر سیکورٹی، نظامِ قانون، عوامی نظام اور سیکورٹی کے لیے ضروری احتیاط کے ساتھ ساتھ ایئرکنڈیشن سہولت و دیگر الیکٹرک ساز و سامان کے انتظام کا سرٹیفکیٹ متعلقہ محکمہ سے لے کر ضلع انتظامیہ سے اجازت لینی ہوگی۔
ضلع مجسٹریٹ نے یہ بھی بتایا کہ تقریب کے دوران کووڈ19- کو مدنظر رکھتے ہوئے کووڈ پروٹوکول پر عمل کرنا ضروری ہے۔ واضح رہے کہ چین سمیت دنیا کے کئی ممالک میں ایک بار پھر کورونا کا قہر بڑھتا جا رہا ہے۔ ہندوستان میں بھی کورونا کے اسی ویریئنٹ کے تین کیسز مل گئے ہیں جو اس وقت چین میں تباہی مچائے ہوئے ہیں۔