Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

کورونابریکینگ نیوز:آج3جولائی کو16نئے پازیٹیو ‘10 مریضوں کی حالت تشویشناک

ناندیڑ©:3جولائی( ورق تازہ نیوز)ناندیڑ شہر و دیہی علاقوں میں اب کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے ۔ آج شام موصولہ رپورٹ کے طمابق 16نئے مریض پازیٹیو پائے گئے ہیں جبکہ زیر علاج 10 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔آج شام سول سرجن ڈاکٹرنیل کنٹھ بھوسی کرنے پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ 106 سوئب رپورٹس موصول ہوئے جن میں 71 نیگیٹورہے اور16نئے مریض پازیٹیو پائے گئے ہیں ۔

اس طرح ناندیڑضلع میں متاثرین کی تعداد 414 تک پہنچ گئی ہے ۔آج سولہ مریضوں میں شہر کے گولی پورہ کی 20سالہ نوجوان خاتون ‘ نیو کوٹھا کا42سالہ مرد ‘ وشنوپوری کی 31سالہ نوجوان ‘رحمت نگر کا 50سالہ شخص ‘ چکردھر نگر کی 65سالہ خاتون ‘ویکاس نگرکا 35سالہ نوجوان ‘ ا س کے علاوہ شہر کے سری نگر کی 38 سالہ خاتون ‘ا ور10 ، 17 سال کے دو لڑکے ‘ امبیڈکر نگر کے دو مرد عمریں 35اور 38 سال‘ بلی رام پور کا 21سالہ نوجوان ‘عثمان نگر تعلقہ قندہار 27سالہ‘ اس کے علاوہ قندہار کی دو خواتین اور ایک مرد بھی کورونا کی زد میں آئے ہیں ۔ آج آٹھ مریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعد گھر جانے کی اجازت دی گئی ہے ۔