سماج وادی پارٹی (ایس پی)کے صدر اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے اتوار کے روز بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت پر ناکام ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے کوویڈ 19 کی مفت اسکریننگ ، مفت ویکسین اور مریضوں کا مفت علاج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ایس پی چیف نے اتوار کے روز ٹویٹ کیاہے کہ ایس پی کا مطالبہ ، مفت جانچ ، مفت ویکسین ، مفت علاج ہے۔اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ کورونا کی خبر بلیک مارکیٹنگ حکومت کی ناکامی کی علامت ہے۔انہوں نے کہاہے کہ ایس پی ملک بھر میں ویکسین کی قیمتوں میں یکسانیت کے بجائے فوری اور مفت ویکسینیشن کا مطالبہ کرتی ہے۔اکھلشی یادو نے اپنے پہلے ٹویٹ کے تقریباََساڑھے تین گھنٹے بعد ایک اور ٹویٹ کیا۔ اس ٹویٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ یوپی کے ذمہ دارعہدے کے لوگوں کو غیر ذمہ دارانہ بیان بازی نہیں کرنی چاہیے اور لوگوں کی املاک پر قبضہ کرنے کی دھمکی دے کر عوام کوخاموش کرنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔


اپنی رائے یہاں لکھیں