کنہیا کمار کے قافلے پر حملہ، تین گاڑیوں کو نقصان پہنچا

چھپرا، یکم فروری (یو این آئی) شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کی مخالفت میں آج ضلع سارن کے ہوائی اڈےکے میدان میں ریلی کرنے کے لیے جانے والے جواہرلعل نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کے طلبہ یونین (ایس یو) کے سابق صدر اور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) کے رہنما کنہیا کمار کے قافلے پر ہونے والے حملے میں تین گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔


پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ ضلع کے کوپا تھانہ حلقے کے کوپا بازار میں سیوان سے چَھپرا میں ریلی کرنے آنے والے سی پی آئی کے رہنما مسٹر کمار کی گاڑی پر حملہ کیا گیاہے۔ اس حملے میں ان کے ساتھ چلنے والی گاڑیوں کو نقصان پہنچنے کے ساتھ ہی کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔


ذرائع نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچنے والی پولیس نے حالات کو زیر قابو کرنے کے ساتھ ہی مسٹر کمار کے قافلے کو اپنے حلقے سے آگے نکال لیا ہے۔