• 425
    Shares

ریاض : کنگ عبداللہ اکنامک سٹی اور کنگ عبداللہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی ’کاوسٹ‘ کے مابین بحری ٹیکسی کا تجرباتی آغاز کردیا گیا ہے ویب نیوز اخبار 24 کے مطابق مملکت میں اپنی نوعیت کی پہلی بحری ٹیکسی ہے جس کا یہاں تجرباتی طورپر آغاز کیا گیا ہے۔یونیورسٹی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی اور کنگ عبداللہ اکنامک سٹی کے مابین 7.5 کلو میٹر کی آبی مسافت ہے جو اس بحری ٹیکسی کے ذریعے طے کی جاسکے گی واضح رہے کافی عرصے سے بحری ٹیکسی کے منصوبے پرکام جاری تھا- اس حوالے سے جدہ ساحل پر بھی تجارتی نکتہ نظر کے تحت بحری ٹیکسی شروع کرنے کا منصوبہ ہے جس پرتیزی سے عمل کیا جارہا ہے-

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔ 


اپنی رائے یہاں لکھیں