کنگ خان نے بھی گھر پر ترنگا لہرایا، ویڈیو وائرل

ممبئی: 14.اگست۔(ورق تازہ نیوز)ملک آزادی کی 75 ویں سالگرہ منا رہا ہے۔ ہر گھر ترنگا مہم کے لیے لوگ اپنے گھروں پر قومی پرچم لگا رہے ہیں۔

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان بھی فیملی کے ہمراہ جشن میں شامل ہوئے اور اپنی رہائش گاہ منت پر قومی پرچم لہرایا۔ شاہ رخ نے اتوار کی شام بیوی گوری خان اور ان کے بچوں کے ساتھ ترنگا لہرانے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

شاہ رخ اور گوری نے اپنے بیٹوں آریان اور ابرام کے ساتھ ترنگا لہرایا۔ سب نے سفید لباس پہن رکھا تھا۔ شاہ رخ، آرین اور ابرام نے سفید ٹی شرٹ پہن رکھی تھی۔ اسی وقت گوری خان آف وائٹ بلیزر میں تھیں۔