بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت جن کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ابھی حال ہی میں بند کر دیا گیا تھا اب انہوں نے خبر دی ہے کہ وہ کورونا پازیٹو ہو گئی ہیں۔

اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ کے ذریعہ بتایا ہے کہ وہ کورونا متاثر ہو گئی ہیں۔ کچھ علامتوں کے بعد انہوں نے اپنی جانچ کرائی تھی اور رپورٹ سے پتہ لگا ہے کہ وہ کورونا پازیٹو ہو گئی ہیں۔ انہوں نے یہ خبر شئیر کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے خود کو کوارنٹائن کر لیا ہے اور وہ ڈاکٹروں سےمشورہ لے رہی ہیں۔

اداکارہ کنگنا نے انسٹاگرام اکاؤنٹ کےذریعہ اس خبر کو اپنے مداحوں کے ساتھ شئیر کی۔ ویسے تو وہ اپنی ہر خبر اور اپنی ہر رائے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعہ شئیر کرتی تھیں، لیکن ابھی کچھ روز پہلے ٹوئٹر نے ان کی ایک پوسٹ کو لے کر ان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہمیشہ کے لئے بند کر دیا ہے۔

انسٹاگرام کی اپنی پوسٹ میں انہوں نے اپنی ایک تصویر شئیر کی ہے اور اس میں لکھا ہے کہ ’’گزشتہ کچھ روز میں تھکان اور کمزوری محسوس کر رہی تھی اور میری آنکھوں میں ہلکی سی جلن تھی۔ ہماچل جانے کے لئے میں نے کل اپنا ٹیسٹ کرایا تھا اور آج اس کا ریزلٹ آیا ہے۔ میں کووڈ پازیٹو ہوں اور میں نے خود کو کوارنٹائن کر لیا ہے۔ مجھے بالکل بھی پتہ نہیں کہ یہ وائرس میر ے جسم کے اندر ہے۔ اب مجھے پتہ ہے تو میں اسے ختم کر دونگی۔‘‘

کنگنا نے مزید لکھا ہے کہ’’ اگرآپ ڈر گئے تو یہ آ پ کو اور ڈرائے گا، آئیے اس کووڈ کو ختم کرتے ہیں، یہ کچھ بھی نہیں ہے، معمولی سا ایک فلو ہے جسے بہت زیادہ دبایا گیا تھا اور اب یہ کچھ لوگوں کے اوپر ہے، ہرہر مہادیو۔‘‘

دریں اثنا بالی ووڈ اداکارہ کنگنا راناوت نے آج سوشل میڈیا پر یہ جانکاری دی کہ ان کا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آیا ہے۔

واضح ریے کہ کنگنا کے معطل شدہ اکاؤنٹ پر یہ لکھا نظر آ رہا ہے کہ ٹوئٹر ایسے اکاؤنٹس کو معطل کر دیتا ہے جو اس کے ضابطوں کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔‘

انڈین میڈیا کے مطابق ان کا اکاؤنٹ مغربی بنگال میں ریکارڈ ساز جیت حاصل کرنے والی ترنمول کانگریس کی رہنما ممتا بینرجی کے خلاف یکے بعد دیگرے کئی ٹویٹس کی وجہ سے معطل کیا گیا۔

بی بی سی نے اس متعلق ٹوئٹر سے رابطہ کیا ہے لیکن ابھی تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا لیکن این ڈی ٹی وی کے مطابق ٹوئٹر کے ایک ترجمان نے بتایا ہے کہ کنگنا کے اکاؤنٹ کو پلیٹ فارم کی ’ابیوسو بیہیویئر پالیسی‘ (Abusive Behaviour Policy) کے تحت معطل کیا گیا ہے جس میں کسی کو دانستہ طور پر ہراساں کرنے یا لوگوں کو اس کے لیے اکسانا شامل ہے۔

https://twitter.com/AmarUjalaNews/status/1390900549411766272