کنوٹ سے اب تک کاسب سے بڑاگانجہ کاذخیرہ ضبط

0 16

کنوٹ:2ڈسمبر ۔( اکرم چوہان)تعلقہ کے رامپور پوج ریڈی علاقہ میں ایک کھیت میں ایل سی بی و مقامی پولس نے چھاپہ مارکر ایک کروڑ18لاکھ79ہزارروپیوںکا گانجہ ضبط کیا ہے ۔ 30نومبر کی شام شرو ع ہوئی کاروائی آج 2 ڈسمبر کی شب ختم ہوئی ۔ پولس کا کہنا ہے کہ شاید ہی مراٹھواڑہ میں کبھی گانجہ کااتنا بڑا ذخیرہ ضبط کیاگیا ہے ۔ کنوٹ کے آندبورے گرام پنچایت حدود کے رامپور پوجا ریڈی گاو¿ں پہاڑوں کے درمیان گنجان جنگل میں واقع ہے ۔ پولس کو اطلاع ملی تھی کہ یہاں پر کسان اپنے کھیتوں میں گانجہ کی فصل اُگا رہے ہیں۔ لوکل کرائم برانچ نے اسکی اطلاع مقامی پولس کو دی جس کے بعد 30نومبر کو چھاپہ مارا گیا اور آج 2ڈسمبر کی شام تک چھاپے کی کاروائی مکمل ہوئی ۔ پولس نے 21کنٹل70کلو کچہ گانجہ ضبط کیا جس کی مالیت فی کنٹل 5 ہزار رپے ہے جبکہ ایک کنٹل 34کلو خشک گانجہ ضبط کیاجس کی مالیت فی کنٹل 7ہزار روپے ہے ۔اس طرح پولس نے کُلایک کروڑ18لاکھ79ہزارروپیوںکا گانجہ ضبط کیا ہے ۔پولس کی شاندار کارکردگی پر ایس پی سنجے جادھو ‘ کنوٹ کے ڈی واے ایس پی چودھری نے‘مقامی ایل سی بی کے پی ایس آئی سدانند واگھمارے اورانکی ٹیم کے علاوہ کنوٹ پولس کو مبارکباد دی ہے ´۔