دنیا کے تقریباً 145 ممالک کو 2021 کے وسط تک مجموعی آبادی کے 3.3 فیصد کے لیے ویکیسن کی وصولی کا امکان ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی طور پر تقسیم کا ہدف سب سے زیادہ خطرے میں موجود طبی عملہ ہے جو سال کے نصف تک جاری رہے گا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کوویکس پروگرام کے تحت سب سے زیادہ بھارت کو 9 کروڑ 72 لاکھ، پاکستان کو ایک کروڑ 72 لاکھ، نائیجیریا کو ایک کروڑ 60 لاکھ، انڈونیشیا کو ایک کروڑ 37 لاکھ، بنگلہ دیش کو ایک کروڑ 28 لاکھ اور برازیل کو ایک کروڑ 6 لاکھ خوراکیں فراہم کی جائیں گی۔

عالمی ادارہ صحت کی رابطہ افسر این لنسٹرینڈ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ یہ شان دار ہے، اب ہم ویکسینیشن شروع کر سکتے ہیں جو اگلے ہفتوں میں ہوگی۔

خیال رہے کہ کوویکس پروگرام کی سربراہی مشترکہ طور پر عالمی ادارہ صحت، گیوی ویکسین الائنس اور سی ای پی آئی کر رہے ہیں۔