کمسن طالبہ سے چھیڑ چھاڑ، ٹیچر کو تین سال کی قید
سونبھدر: سات سال قبل پانچویں جماعت کی طالبہ کے ساتھ چھیڑ خانی کے معاملے میں اڈیشنل سیشن جج /اسپیشل جج پاکسو ایکٹ سونبھدر، نہاریکا چوہان کی عدالت نے منگل کو خاطی ٹیچروں اگرسین کو تین سال قید اور 25ہزار روپئے مالی جرمانے کی سزا سنائی ہے۔
مالی جرمانہ نہ ادا کرنے پر چھ ماہ کی اضافی جیل کی سزا کاٹنی ہوگی۔ جرمانے کی مجموعی رقم متاثرہ کو دی جائے گی۔استغاثہ کے مطابق پنگو گنج تھانہ علاقے کے ایک گاؤں کے ایک شخص نے 26فروری 2016 کو تھانے میں شکایت کی تھی کہ اس کی نابالغ بیٹی پانچویں جماعت کی طالبہ ہے۔
وہ اپنے اسکول میں پڑھنے گئی تھی۔ دوپہر ایک بجے چھٹی ہوجاتی ہے لیکن ٹیچر اگرسین ولد رمیش کشواہا ساکن نگاؤں سکریا، تھانہ پنو گنج نے اسے یہ کہہ کر روک لیا کہ فوٹو کھینچنا ہے اور فوراً ایڈمٹ کارڈ بنوا کر دے گا۔