نئی دہلی:مہنگائی کے ستائے عوام کو ایک اور جھٹکا لگا ہے۔ ملک میں آج یعنی یکم مئی سے کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ کمرشل ایل پی سی سلنڈر کی قیمت میں 104 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

یہ اضافہ گھریلو گیس سلنڈر پر لاگو نہیں ہوگا۔ یہ قیمتیں کمرشل گیس سلنڈر پر بڑھائی گئی ہیں۔ دہلی میں 19 کلو کے کمرشل گیس سلنڈر کی قیمت میں 102 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جو اب بڑھ کر 2355 روپے فی سلنڈر ہو گئی ہے۔ اس سے قبل گزشتہ ماہ یکم اپریل کو کمرشل گیس سلنڈر کی قیمت میں 268.50 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔