ناندیڑ:7. جولائی۔(ورق تازہ نیوز)بتاریخ 8جولائی 2021 بروز جمعرات بوقت صبح 11,سے 1بجے تک شھروضلع جمیعتہ علماء ناندیڑ کی جانب سے منعقد ہونے والے اجلاس میں شھر وضلع جمیعت کے عھدیداران واراکین کے علاوہ مراٹھواڑے کے ذمہ داران بھی تشریف لارہے ہیں۔

گزشتہ دنوں دھشت گردی کہ الزام میں گرفتار ناندیڑ کے 5 نوجوانوں میں سے دو نوجوان باعزت رہا ہو ئے ہیں بقیہ تین نوجوانو کو دس سال کی سزا سنائی گئ ہے ان دونوجوانوں کے حوصلہ افزائی کے لیئےاستقبالیہ تقریب رکھی گئی بعد ازیں جدیدممبر سازی ودیگر اہم امور پر مراھٹواڑے کے زمداران کی سرپرستی میں لائحہ عمل مرتب کیا جائےگا۔اس اجلاس میں عھدیداران واراکین ومحبان مخلصان جمیعت سے کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل کی جاتی ہے