کل جمعہ کو10ویں اور 12ویں کے سپلیمنٹری امتحان کے نتائج

417

ناندیڑ:یکم ستمبر(ورق تازہ نیوز) مہاراشٹر اسٹیٹ سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ پونے، ناگپور، اورنگ آباد، ممبئی، کولہاپور، امراوتی، ناسک، لاتور اور کونکن کے دسویں جماعت سپلیمنٹر امتحان 27 جولائی سے 12 اگست 2022 تک اور بارہویں جماعت کے ضمنی امتحان 21 جولائی سے 24 اگست 2022 کی مدت کے دوران لیا گیا تھا۔

اس امتحان کا نتیجہ جمعہ 2 ستمبر 2022 کو آن لائن اعلان کیا جائے گا اور نتیجہ کا طریقہ کار اور اس کی کارروائی کی تفصیلات درج ذیل ہوں گی۔

ریاست کے نو ڈویڑنل بورڈز کے ذریعے جولائی-اگست 2022 میں منعقد کیے گئے 10ویں اور 12ویں کے ضمنی امتحان کا آن لائن نتیجہ 2 ستمبر 2022 بروز جمعہ دوپہر 1 بجے ویب سائٹ http://www.mahresult.nic.in پر دستیاب ہوگا۔ طلباءکے مضمون وار نمبر اس ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گے اور مذکورہ معلومات کی کاپی (پرنٹ آو¿ٹ) لی جا سکتی ہے۔