کل جماعتی تحریک اردھاپور کی جانب سے ضرورت مندوں میں راشن کی تقسیم
اردھاپور:( شیخ زبیر ) ہلاکت خیز کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کیلئے وزیراعظم نے21دن کیلئے ملک کو لاک ڈا ون کردیاہے۔ ایسے حالات میں غربائ مساکین اور روز مزدوری کرنے والوںپر فاقہ کشی کی نوبت ا?گئی ہے۔ اسی تناظر میں ک±ل جماعتی تحریک اردھاپور کے مقامی ذمہ داران نے پہل کرتے ہوئے مقامی سطح پر ضرورت مندوں میں راشن تقسیم کاسلسلہ شروع کیاہے۔
چین سے شروع ہوئے ہلاکت خیز وائرس کورونا نے عالمی سطح پر کوہرام مچا رکھا ہے۔یہ وائرس متعدی ہونے کی وجہ سے اور تقریبا ایک ہفتہ کے بعد مرض ومریض کی تشخیص کی وجہ سے دنیا کی حکومتیں پریشان ہیں اور اسی بنا پر پوری دنیا لاک ڈاو ن کردی گئی ہے۔اس لاک ڈاو ن نے تیسری دنیا کے ممالک اور ان کی عوام کو بھوک مری کے اندیشہ میں مبتلا کردیا ہے۔انسانی خدمت اور ضرورت مندوں کا خیال عین اسلامی تعلیمات کا حصہ ہے۔چونکہ بھارت میں غربائ مساکین اور روز مزدوری کرنے والوں کی بڑی تعداد ہے جو اس لاک ڈاو?ن کی وجہ سے نان شبینہ کی محتاج ہوگئی ہے۔بحیثیت مسلمان ہونے کے یہ ہماری دینی ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم ان کا خیال کرے۔
عوام الناس میں پائے جانے والے ان غربائ ومساکین اور روز مزدوری کرنے والوں کی غذائی ضرورت پوری کرنے کے لیے اردھاپور کی سطح پر "کل جماعتی تحریک،اردھاپور”نے پیش قدمی کی ہے۔چنانچہ پورے شہر میں ضرورت مندوں کو تلاش کرکے،ان کی ضروریات کی لسٹ بنا کر وفاق نے راشن کٹ کا کام شروع کیا ہے۔راشن 200 سے زائد لوگوں تک پہنچایا جاچکا ہے۔اس حوالے سے شہر اردھاپور کے متمول اور اہل خیر حضرات سے راشن جس میں گیہوں،چاول،دال،تیل،اچار اور مزید کچھ ضروریات کی چیزیں ہیں اور نقد رقم بھی جمع کی گئی ہے۔ تاحال چاول ۱۰?کوئنٹل، چنادال ۱۰?کوئنٹل ،تیل ۲?کوئنٹل، اچار ایک کوئنٹل جمع کرکے تقسیم کردیاگیا ہے۔واضح رہے کہ ضرورت مندوں کے نام ابھی بھی آرہے ہیں اس لیے شہر کے اہل خیر حضرات سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ مزید اپنے دست تعاون کو دراز کریں۔