کلوا فیسٹیول میں گلوکار سونو نگم نے سماں باندھا ، جتیندر اوہاڈ نے کیا استقبال
تھانے: (آفتاب شیخ)
تھانے کا اسمبلی حلقہ ممبرا۔ کلوا دو حصوں میں منقسم ہے پہاڑ کے اس طرف مسلم آبادی ، مسلم کلچرل تو دوسری جانب غیر مسلم برادران کی کثیر آبادی ہے گذشتہ تین مرتبہ سے کابینی وزیر ڈاکٹر جتیندر اوہاڈ یہاں سے منتخب ہورہے ہیں اور تب سے ہی وہ ممبرا میں جہاں ہرسال ملک کا سب سے بڑا مشاعرہ کا اہتمام کرتے ہیں اوراس میں کوئی نہ کوئی نامی گرامی شخصیت کو بطور مہمان بلاتے ہیں تو وہیں کلوا میں بھی ہر سال ’کلوا فیسٹیول ‘ کے نام پرمختلف پروگرام رکھتے ہیں ۔ امسال کلوا فیسٹول میں معروف نغمہ نگارسونو نگم پہنچے تھے جن کے نغمے سن کر یہاں کے شہری کافی لطف اندوز ہوئے۔ کابینی وزیر جتیندر اوہاڈ نے سونو نگم کا استقبال کیا۔