کلواکھاڑی کےنوتعمیر پل کوآمدورفت کے لئے کھول دیا جائے : ڈاکٹر جیتندر اوہاڑ کا مطالبہ

17

کلواکھاڑی کےنوتعمیر پل کوآمدورفت کے لئے کھول دیا جائے : ڈاکٹر جیتندر اوہاڑ کا مطالبہ

تھانے(آفتاب شیخ)
تھانے میں ٹرافک کے سبب گاڑیوں کی طویل قطار سے ہر کس وناقص پریشان ہے اس سے راحت پانے کے لئے کلوا کھاڑی پر نیا پل تعمیر ہوچکا ہے اس اسے آمدورفت کے لئے کھول دیا جانے اس طرح کا مطالبہ کلوا ممبرا کے رکن اسمبلی جیتندر اوہاڑ نے میونسپل کمشنر کو ایک مکتوب کے ذریعے کیا – اوہاڈ کا کہنا ہے کہ اس کےکھلنے سے گاڑیوں کی وجہ سے آمدورفت میں آسانی ہوگی اور لوگوں کو راحت بھی ملے گی – یاد رہے کہ تھانے سے کلوا کی طرف جانے کے لئے گاڑیوں کی طویل قطار رہتی بعض اوقات میں تو رکشا والے بھی کلوا جانے سے گریز کرتے ہیں – سابق وزیر اور کلوا ممبرا کے رکن اسمبلی جیتندر اوہاڑ نے مطالبہ کیا کہ نیا پل کھول دیا جائے یاد رہے کہ یہاں سے ممبرا کوسہ کے علاوہ پنویل نوی ممبئی کے لئے آمدورفت جاری رہتی ہے – کلوا کھاڑی پر پرانا پل خستہ ہونے کی وجہ سے بند ہے اور بغل میں دو طرفہ آمدورفت کے لئے پل پر بھیڑ رہتی ہے – اب نیا پل تیار ہوچکا ہے اس بنا پر انھوں نے اسے آمدورفت کے لئے کھول دیئے جانے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہائی کورٹ کی ہدایت کے تحت پل سے گاڑیوں کے لئے کھول دیئے جانے کا مطالبہ اوہاڑ نے ٹی ایم سی کے میونسپل کمشنر ڈاکٹر وپن شرما کو ایک مکتوب کے ذریعے مطالبہ کیا ہے –