کلمنوری کے فعّال معلّم فہیم الدین قادری بھیانک سڑک حادثے میں جاں بحق، 3 کی حالت تشویشناک
ناندیڑ :6 فروری 🙁 ورقِ تازہ نیوز) گزشتہ شب اونڈھا- بسمت روڈ پر وگرواڑی کے قریب دو کاروں کے درمیان خوفناک سڑک حادثے میں ایک کی جائے حادثہ پر ہی موت ہو گئی اور سات دیگر زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کا علاج اونڈھا دیہی اسپتال میں کیا جارہا ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ اتنا شدید تھا کہ سوئفٹ ڈیزائر اور اسکارپیو کاروں کے آپس میں ٹکرانے سے کلمنوری کے فعّال معلّم فہیم الدین قادری کی موقع واردات پر ہی موت واقع ہوگئی۔ (انا لله وانا اليه راجعون) ان کے خاندان کے افراد اہلیہ رفیق النّساء قادری 45 سال، دُختر بشریٰ قادری 25 سال، والدہ زیب النساء قادری 70 سال، سید یونس 60 سال، جلال دھابا کے ونود کالے 23 سال، ستیش ہاکے 23 سال اور پیڑ گاؤں، پربھنی کے گیانیشور ہاکے 24 سال زخمیوں میں شامل ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ رفیق النساء قادری، زیب النساء قادری اور بشریٰ قادری کو نازک حالت کی وجہ سے ناندیڑ ریفر کیا گیا ہے۔