سرینگر: وادی کشمیر میں تازہ بارشوں کے بعد شبانہ درجہ حرارت میں ایک بار پھر کمی واقع ہوئی ہے ۔ادھر محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی کشمیر میں 4 اپریل تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے ۔انہوں نے بتایا کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکے درجے کی بارشیں متوقع ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں وادی میں 4 اپریل تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے تاہم 5 اپریل کو ایک بار پھر بارشیں ہوسکتی ہیں۔موصوف ترجمان نے بتایا کہ سری نگر، جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3.2ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، میں کم سے کم درجہ حرارت 8.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔سری نگر میں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 11.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔


اپنی رائے یہاں لکھیں