کسی لیڈر کے انا کی تسکین کے لئے رافیل کی تحقیقات نہیں : پرشاد

نئی دہلی، 19 ستمبر. رافیل سودے کی کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل (کیگ) سے جانچ کرانے کی کانگریس کے مطالبے پر قانون و انصاف کے وزیر روی شنکر پرساد نے آج کہا کہ جس لیڈر کو معاملے کا علم نہیں ہے صرف ان کی انا کی تسکین کے لئے تحقیقات نہیں کی جا سکتی۔مسٹر پرساد نے بدھ کو یہاں پریس کانفرنس میں رافیل سودے کی کیگ سے جانچ کرانے کی کانگریس کے مطالبے پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا، ”مجھے نہیں لگتا کہ جس لیڈر کو علم نہیں ہے ان کی انا کی تسکین کے لئے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی ( جے پی سی) اور کیگ کی تحقیقات کرائی جائے ”۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھی حیرت کی بات ہے کہ مسٹر اے کے انٹونی کو 8 سال تک وزیر دفاع رہے اور اس دوران فوج کو جدیدکاری اور بااختیار بنانے کے لئے کچھ نہیں کیا جا سکا وہ بھی اس سودے پر سوال اٹھا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب آفسیٹ سے متعلق قوانین بنایا گیا تو مسٹر انٹونی وزیر دفاع تھے تو سوال یہ اٹھتا ہے کہ ایچ اے ایل کو اس حال میں کس نے چھوڑا۔ انہیں بہت سے سوالات کا جواب دینا چاہئے ۔ ایئر فورس طیاروں کی بے حد ضرورت ہے ۔ جہازوں کے پرانے ہونے کی وجہ سے ،بار بار حادثات ہو رہے ہیں۔ مودی حکومت مکمل ایمانداری کے ساتھ کام کر رہی ہے اور کانگریس کو ملک کی سلامتی سے کھیلواڑ نہیں کرنا چاہئے ۔قابل ذکر ہے کہ کانگریسی لیڈروں نے آج کیگ سے مل کر اس سودے میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کی مانگ کی تھی۔ پارٹی نے اس کے لئے سی اے جی کو ایک یادداشت بھی سونپا ہے ۔

Leave a comment