• 425
    Shares

کابل:تحریک طالبان افغانستان کے بانی ملا محمد عمر کے صاحبزادے ملا یعقوب نے ایک حالیہ آڈیو پیغام میں اپنے جنگجوؤں کو خبردار کیا ہے کہ انھیں اپنے زیر قبضہ کابل سمیت تمام علاقوں میں کسی بھی شہری کے گھر میں داخل ہونے اور اُن سے گاڑی یا کوئی چیز لینے کی اجازت نہیں ہے۔

’تمام مجاہدین کو یہ ہدایت اور پیغام ہے کہ کسی کو بھی کسی شہری کے گھر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے، خاص کر کابل میں جہاں ہم ابھی ابھی داخل ہوئے ہیں۔ کسی بھی شہری کے گھر میں داخل نہ ہوں اور کسی سے بھی گاڑی یا کوئی اور چیز نہ لیں۔ اس کو بعد میں دیکھا جائے گا۔‘

ملا یعقوب کا مزید کہنا تھا کہ کوئی شخص اگر کسی شہری سے گاڑی یا اسلحہ لیتا ہے اور اُسے چھپاتا تو یہ ’خیانت‘ ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں میں کابل کے بعض علاقوں سے چوری اور شہریوں سے زبردستی گاڑیاں چھیننے کے واقعات سامنے آئے ہیں تاہم طالبان کا اسرار ہے کہ یہ جرائم پیشہ عناصر کا کام ہے اور طالبان ایسا نہیں کرتے۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔